کرم واقعہ پر بلاول بھٹو کی خیبرپخونخواحکومت پرکڑی تنقید

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکُرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ضلع کُرم جل رہا ہے، 3 دن میں 80 لوگ قتل ہوگئے لیکن صوبائی حکومت لاپتا ہے۔

 بلاول بھٹو نے واضح کر دیا کہ امن وامان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کی جان و مال کےتحفظ میں ناکام ہوچکی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتےہیں۔مزید کہا کہ خیبرپختونخوامیں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 خواتین اور بچے سمیت38 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز جھڑپوں میں شدت آگئی تھی،فائرنگ کے واقعات میں مزید18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے تنازعات کے خاتمے کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ کُرم میں سب سےبڑا مسلئہ اراضی تنازعات کا ہے، کُرم تنازعات کے حل کےلیےاعلی سطح کمیشن قائم کیاجائے گا۔کُرم میں رونما ہونے والے تمام واقعات پر رپورٹ بنا کر وزیر اعلی اور دیگر اعلی حکام کو پیش کریں گے، اس سے قبل جتنے کمیشن اور کمیٹیاں بنائی گئیں تھیں وہ کسی نہ کسی ایک فریق کو قبول نہیں ہوتی تھیں۔

مزید کہنا تھا کہ اس دفعہ فریقین کی مرضی کے مطابق کمیشن بنائیں گے، جو سب کو قابل قبول ہوگا۔آج حکومت خیبر پختونخوا کے وفد نے ضلع کرم میں 2 گروہوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور احتجاج کےلئےقافلہ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔

Back to top button