پاکستان میں غیر ملکیوں کو غیر قانونی قیام کی اجازت نہیں : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیاہے کہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کےفروغ کےلیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کےواقعات کی مذمت کی۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے،عالمی برادری کو مل کر کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے لائحہ عمل بنانا ہو گا۔

عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی حکومت نے پیشکش نہیں کی : رانا ثنا اللہ

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ پاکستان میں تعیناتی کےدوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔

Back to top button