سابق بھارتی کرکٹر کا بیٹا جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی آل راؤنڈر سنجے بانگر کے 23 سالہ بیٹے ج پہلے آریان تھے اور جنس تبدیل کروانے کے بعد اب عنایہ بن گئے نے کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنی جنس کی تبدیلی کا سفر شیئر کرنے کے بعد کافی توجہ حاصل کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیدائشی طور پر لڑکا پیدا ہونے والے آریان نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی (HRT) شروع کی تھی اور اب انہوں نے ایک ٹرانس جینڈر لڑکی کے طور پر اپنی نئی شناخت حاصل کرلی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈنگ میں جا رہے ہیں۔

عنایہ اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیل رہی ہیں جبکہ انہوں  نے اپنے اس پیچیدہ اور جذباتی سفرکی کہانی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

عنایہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کس طرح ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے 11 ماہ کے بعد وہ مکمل خوشی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

 

انڈین ٹیم کے انکار کے بعد پاکستان کا بھی سینگ پھنسانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ سنجے بانگر نے بھارت کے لیے 12 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے، علاوہ ازیں انہوں نے کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

 

Back to top button