قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام شروع
چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں ابتدائی طور پر مین بلڈنگ سے دفاتر کی منتقلی کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کےلیے تمام ڈائریکٹرز اور ان کے شعبوں کو فار اینڈ بلڈنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران دفاتر کی منتقلی کا کام مکمل ہو جائے گا جس کے بعد مین بلڈنگ کو گرانے کا عمل شروع کیا جائے گا، نئی بلڈنگ کو جدید طرز پر گراؤنڈ کے قریب بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے تو اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں: محمود خان
مرکزی بلڈنگ میں زیادہ تر ہوسپیٹلیٹی باکسز فرنٹ پر بنائے جائیں گے، جب کہ قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی، منصوبے کے مطابق شائقین کو بہتر ویو دینے کےلیے نئی اسکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس فروری مارچ میں 3 وینیوز پر شیڈول ہے لیکن چھ ماہ کے دوران اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنا پی سی بی کےلیے چیلنج ہے، اپ گریڈیشن کےلیے غیر ملکی کنسلٹنٹ اور ڈیزائنرز کی خدمات لی گئی ہیں جب کہ اپ گریڈیشن کے دوران انٹرنیشنل میچز کےلیے پلان تیار کیا جا رہا ہے۔