بھارت: انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع، مودی کی برتری واضح
بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے۔ ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو برتری حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو 543 میں سے 353 سے 368 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ کانگریس پر مشتمل اتحاد ’انڈیا‘ کو 118 سے 133 نشستیں مل سکتی ہیں اور دیگر کو 43 سے 48 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
انتخابی عذرداری کیس: سپریم کورٹ کا قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم
حکومت بنانے کےلیے لوک سبھا میں 272 ارکان کی حمایت ضروری ہے اور ایگزٹ پول جاری ہونے کے بعد نریندر مودی کا مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔