سب سے قدیم کہکشاں کو دریافت کرلیا گیا

سائنس دان ہر وقت ہی کوئی نہ کوئی نئی تحقیق کی جستجو میں لگے رہتے ہیں اسی طرح  امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمزویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اب تک کی سب سے قدیم اور انتہائی فاصلے پر موجود کہکشاں کو دریافت کرلیا ہے۔

یہ  نئی کہکشاں (JADES-GS-z14-0) کائنات کے ابتدائی دور یعنی کوسمک ڈان سے تعلق رکھتی ہے۔ کوسمک ڈان بِگ بینگ کے چند کروڑ سال بعد کا وہ دور ہے جب ابتدائی کہکشائیں وجود میں آئیں تھیں۔

زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار، قانون میں ترمیم منظوری کےلیے کابینہ کو ارسال

 

نو دریافت شدہ  کہکشائیں محققین کو یہ جاننے میں مدد دے سکتی ہیں گیس، ستارے اور بلیک ہولز کس طرح وجود میں آئے اور کائنات کے ابتدائی دور کس طرح تبدیل ہوئے۔

ناسا کے مطابق یہ کہکشاں بِگ بینگ کے 29 کروڑ سال بعد وجود میں آئی۔ اس سے قبل ماہرینِ فلکیات تقریباً 65 کروڑ سال بعد کی سیکڑوں کہکشاؤں کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔

Back to top button