قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم کریں گے : محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے کےلیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا،ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیاتھا۔
ایف ڈبلیو کی محنت سے اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ میرےسے زیادہ میڈیا نے اس اسٹیڈیم کےکام کی رفتار اور جائزہ لینے کے لیے چکر لگائے ہیں جس پر کسی نے مثبت تنقید بھی کی اور کسی نے منفی پروپیگنڈا بھی کیا۔
انہوں نےکہا کہ 8 اکتوبر کو اس اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیاتھا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کس مرحلے میں ہیں،چیمپیئن ٹرافی کی ایک تقریب رونمائی آئی سی سی کے اشتراک سے 16 فروری کو رکھی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ
انہوں نےکہا کہ تین بڑے ایونٹ 8 تاریخ کو ہماری سہ فریقی کرکٹ سیریز بھی شروع ہو جائے گی۔ ہمارا اصل ہدف آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ انعقاد ہے، جس کےلیے ہم نے بھرپور تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سکیورٹی کے تمام مسائل پر منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔