پی سی بی سے اختلافات پر گیری کرسٹن ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے اختلافات پر وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی سے اختلافات کے باعث گیری کرسٹن استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا۔
گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنےآئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کےدرمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملےپر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننےکی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کےساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔
محمد رضوان ون ڈے،ٹی20کےکپتان،سلمان علی نائب کپتان مقرر
ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن اورپی سی بی کےدرمیان اختلافات کی وجہ گیری کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدےپر عمل درآمد نہ کرنا بنا، گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم اور سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں اپنی پسند نا پسند منوانے پر زور دےرہے تھے اور اسپورٹ اسٹاف میں بھی اپنی پسند کے غیر ملکیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔