امریکہ نےپھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹوکردی

امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قرارداد ویٹو کردی ۔متحدہ عرب امارات کی پیش کردہ قرارداد پر15میں سے 13ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا،امریکہ نے مخالفت کی جبکہ برطانیہ غیرحاضررہا۔
نائب امریکی سفیر رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ قرارداد کا ڈرافٹ غیر متوازن ہونے کے علاوہ حقیقت سے ہم آہنگ نہیں ہے، اس قرارداد سے معاملے کا کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکتا۔امریکا اس مسئلے میں دیرپا قیام امن کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس سے دونوں فریق یعنی اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں۔
امریکی نمائندے نے قرارداد میں ترامیم تجویز کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کو بہتر بنانے کیلئے اس میں حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کی مذمت کو شامل کیا جائے جس میں 1200 اسرائیلی ہلاک اور 240 سے زائد یرغمالی بنالیے گئے تھے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، غزہ کے لوگ بقا کی تلاش میں ایک سے
سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولیات فراہم کریں گے
دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں۔
