سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولیات فراہم کریں گے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ملکی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کااہم کردار ہے ۔سٹاک مارکیٹ ایک ڈائنامک فورس ہے۔ملکی معیشت کو مختلف چیلنجزکاسامنا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو معیشت کی بحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔رواں مالی سال ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کاسامنا رہا۔سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاری کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔

انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔معیشت کی صورتحال میں بہتری سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔سٹاک مارکیٹ اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ۔ایسے معاشی نظام کیلئے کوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہو۔

غیرشرعی نکاح کیس،مدعی کی دستاویزی ثبوت کیلئے مہلت طلب

ملکی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کااہم کردار ہے۔

Related Articles

Back to top button