گوگل نے ورلڈ کپ کے آغاز پر خصوصی ڈوڈل متعارف کرا دیا

گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا ہے، جو کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رفتار، جوش اور سنسنی کو بخوبی اجاگر کرتا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن آج، 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جسے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

میگا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں، جہاں 20 ٹیمیں آٹھ مختلف وینیوز پر ٹرافی کے لیے مدِ مقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج کولمبو میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا، اور ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 8 مارچ 2026 کو احمد آباد یا کولمبو میں منعقد ہوگا۔

Back to top button