حکومت سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دھرنا مطالبات کے حوالےسے بات چیت کی گئی۔وزیر داخلہ نےکہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔

جماعت اسلامی نے مری روڈ پردھرنا دے دیدیا

ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے مطالبات سےمتعلق بات کی محسن نقوی نےکہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی بلز میں 500یونٹ استعمال کرنے والےصارفین کو بل میں 50فیصد رعایت دی جائے،بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیےجائیں۔انہوں نےکہاکہ آئی پی پیز کےساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کامعاہدہ ختم کیا جائے،غریب تنخواہ دار طبقے پرٹیکسوں کاظالمانہ بوجھ واپس لیاجائے۔

Back to top button