آئی پی پیز 24 کروڑ لوگوں کا مسئلہ ہے، بجلی سستی کروائیں گے: انوار الحق کاکڑ

سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری سمیت 24 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے،یہ معاملہ سینیٹ میں بھی زیر بحث ہے، عوام کے حقوق کےلیے یہ جنگ بھی لڑیں گے اور جیتیں گے۔
سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسی کو الٹا لٹکانے کی بات نہیں کریں گے تاہم مستقبل میں بجلی سستی کروائیں گے،سوشل میڈیا کےنجومی مایوسی پھیلارہے ہیں تاہم ملک کامستقبل روشن ہے۔
پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کی ضرورت ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان
ان کاکہناتھاکہ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہے،بات چیت سے اس مسئلے کا حل نکالیں گے،اتنی مہنگی بجلی سےملک نہیں چل سکتا،اس کا حل نکالنا ہو گا،بزنس کمیونٹی نے تو فیصلہ دےدیا ہے۔سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نےکہا کہ آئی پی پیز سرکاری اداروں کی غفلت عوام پرڈال رہے ہیں،پورا پاکستان بیک آواز کہہ رہا ہے کہ لوگ آئی پی پیز سےمتاثر ہیں، آئی پی پیز سےمعاہدے ختم کرنے کاطریقہ ہرصورت ڈھونڈنا ہوگا۔
