پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کی ضرورت ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی نےایوان میں امن و امان سے متعلق بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں امن وامان کےقیام،قتل و غارت گری کےخاتمے اور چوری ڈکیتی کے واقعات کے تدارک کےلیے پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کی ضرورت ہے۔

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 8.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

وزیراعلیٰ  بلوچستان نے پولیس میں مداخلت نہ کرنے کےعزم اظہار کیا اور آئی جی پولیس کوحکم دیا کہ آج کےبعد پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔انہوں نے آئی جی پولیس کوکہا کہ امن وامان کی بہتری کےلیے اپنی مرضی سےپولیس افسران کی تعیناتیاں کریں اور امن کو بہتر کریں اس کےلیے جس کو جہاں ایس پی یا ڈی پی او لگانا ہے لگائیے لیکن غلطیوں پرایوان احتساب بھی کرےگا۔

Back to top button