پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 8.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

یکم اگست سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3روپے اور 8 روپے 50پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخوں میں کمی ہے۔

بوہرہ کمیونٹی کامعاشی ترقی میں اہم کردار ہے،صدر مملکت

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں ان اہم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کےدوران بالترتیب 2ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔تاہم اس کا انحصارحتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر ہے،پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.50روپے فی لیٹر کمی کاامکان ہے۔

گزشتہ 15 روز کےدرمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سےکم ہوکر 87.50ڈالر جب کہ ڈیزل تقریباً 96.93ڈالر سے کم ہوکر 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

موجودہ 15 دن کےدوران دونوں مصنوعات پردرآمدی پریمیم میں بھی کمی آئی ہے،جو پیٹرول پر 9ڈالر سے گھٹ کر 8.80 اور ڈیزل پر 6.50 ڈالرفی بیرل سےکمی کےبعد 5 ڈالر پر آگیا ہے، دوسری طرف شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ پندرہ دن کےدوران ایک حد تک محدود رہا۔

Back to top button