ٹی20ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست

پاکستان ویمنز کو اے سی سی  ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نے 3وکٹوں سے شکست دیدی۔

سعدیہ اقبال کی کریئر بیسٹ  بولنگ ، 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔گل فیروزہ اور منیبہ علی کی61 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ۔فائنل سری لنکا اور انڈیا  کے درمیان اتوار  کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان  ویمنز کو  اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا ویمنز نے سخت مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی۔سری  لنکا نے جب میچ جیتا تو صرف ایک گیند باقی رہتی تھی۔لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال  نے اس میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے   16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

فلسطینی ایتھلیٹ کا پیرس میں شاندار استقبال

 فائنل میں  سری لنکا کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان ویمنز کو گزشتہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھی سری لنکا  کے خلاف سیمی فائنل میں صرف ایک رن سے شکست ہوئی تھی۔ رانگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی۔پاکستان  نے مقررہ 20  اوورز میں 4  وکٹوں کے نقصان پر 140  رنز بنائے ۔سری لنکا نے 19.5 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔

Back to top button