بوہرہ کمیونٹی کامعاشی ترقی میں اہم کردار ہے،صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے بوہرہ کمیونٹی  پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان نے مودی کے جارحانہ ریمارکس کو مسترد کردیا

کراچی میں  صدر آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کی ملاقات، صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلئے سیدنا مفضل سیف الدین  کی خدمات کو سراہا۔

صدرمملکت آصف زرداری نے کہاکہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔

Back to top button