قطرسےپاکستان آنیوالاتیسراایل این جی جہاز آبنائےہرمزمیں داخل ہوگیا

قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاز میں قطر کی بڑی راس لفان ٹرمینل سے ایل این جی بھری گئی ہے۔
پورٹ قاسم ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے، ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا ہے۔
خیال رہے کہ 15 دن کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے مئی کیلئے اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کردیے۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مئی کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے ٹینڈر جاری کیےتھے۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈکے مطابق ایل این جی ٹینڈرز قطر سے ایل این جی جہاز آنے کے بعد منسوخ کئے، 12 سے 16 اور 24 سے 28 مئی تک ڈلیوری کےلیے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوگیا ہے۔
پورٹ قاسم ذرائع کے مطابق یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے، ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا ہے۔ 15 دن کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
