28 فروری کو میزائل حملے کا اصل ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے: میئر تہران

تہران کے میئر علی رضا زکانی نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری کو ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کرنے والے میزائل حملے کا اصل ہدف مجتبیٰ خامنہ ای تھے۔
میئر تہران علی رضا زکانی کا سٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میزائل نے عین اس منزل کو نشانہ بنایا جہاں مجتبیٰ خامنہ ای مقیم تھے، حملوں کا ہدف وہی تھے۔
تہران کے میئر نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرا حداد کا معمول تھا کہ وہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کام کے لیے روانہ ہو جاتی تھیں، تاہم حملے کے روز طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ گھر پر ہی موجود تھیں۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کی جگہ ملک کا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا۔
آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ماحولیاتی نقصان کا ازالہ کریں: اسمائیل بقائی
خیال رہے کہ 28 فروری 2025 کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے رہائشی کمپاؤنڈ پر میزائل حملہ کیا تھا، جس میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہلخانہ شہید ہوئے تھے۔
