حوثیوں کا سعودیہ سے حملے روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

 

 

یمن کے حوثی گروہ نے سعودی عرب سے یمن میں حملے روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے مطالبہ کیا ہے۔

یمنی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی گروہ کا کہنا ہےکہ اس فیصلے کی کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑےگی اور اس سے دونوں ممالک کےلیے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

حوثیوں کی جانب سےکہا گیا ہےکہ سعودی عرب کےلیے زیادہ بہتر ہوگا کہ وہ یمن میں اپنی فوجی مداخلت جاری رکھنے کے بجائے امن کی راہ اختیار کرے،سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی یمن میں مداخلت کے نتیجے میں پہلے ہی سعودی عرب نقصان اٹھاچکا ہے اور خبردار کیاکہ مستقبل میں ہونےوالے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے ماحولیاتی نقصان کا ازالہ کریں: اسمائیل بقائی

خیال رہے کہ اس بیان سے ایک روز قبل حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیاتھا کہ انہوں نے یمن کے سرکاری کنٹرول والے علاقوں میں ایک سعودی فوجی جہاز اور سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے،یہ حملے کشیدگی میں وسیع تر اضافے کا حصہ ہیں،جس کے تحت گروپ نے جولائی میں بحیرۂ احمر میں سعودی جہازوں کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔

 

Back to top button