مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے اہم ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور غزہ کے لیے انسانی و طبی امداد پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری باعث تشویش ہے۔ غزہ فلسطینی ریاست کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور غزہ کے بغیر کوئی فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آ سکتی۔

اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا دفاع کرے گا۔ غزہ کی تعمیر نو فوری شروع کرنے کے لیے پہلے سازگار حالات پیدا کرنا ہوں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کی انقرہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، جس میں مکہ دفاعی معاہدے سمیت علاقائی صورتحال اور غزہ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

حوثیوں کا سعودیہ سے حملے روکنے اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہےکہ حال ہی میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک بھی شامل ہوں گے۔

Back to top button