بولان گیس پائپ لائن میں دھماکہ، بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گیس معطل

بلوچستان کے علاقے بولان میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہونے کے باعث صوبے کے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جبکہ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو متبادل 12 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں گیس کی فراہمی کو ممکنہ حد تک برقرار رکھا جا سکے۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیمیں سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کی جائیں گی۔

 

مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے اہم ہے: فلسطینی صدر

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں گزشتہ روز دھماکہ خیز مواد کے ذریعے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کیا گیا تھا، جس کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔

Back to top button