سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے نام کا اعلان کردیا

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا۔
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھ دیا گیا ہے،یہ نام ملک گیر مقابلے میں موصول تجاویز میں سے منتخب کیاگیا ہے۔
سپارکو کےمطابق ملک بھر سے چاند گاڑی کے نام کےلیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں،جناح-1 نام 7 شرکاء نے تجویز کیا اور فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیاگیا۔
بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم ’جناح-1‘ نام تجویز کرنےوالے فاتح قرار پائے ہیں۔
چیئرمین سپارکو نے کہا ہےکہ ’جناح-1‘ قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے،یہ پاکستان کے عزم،ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔
اسحاق ڈار سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029ء میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا، ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔
