سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں 7 دن کے بعد قیمت کم ہوگئی

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے جب کہ چاندی کی قدر 175 روپے کم ہوئی ہے۔
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں 7 روز سے قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جمعرات کو رک گیا اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 380 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی سے 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1 ڈالر 75 سینٹس کی کمی سے 64 ڈالر 57 سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 175 روپے کی کمی سے 6 ہزار 936 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 150 روپے کی کمی سے 5 ہزار 946 روپے کی سطح پر آگئی۔
