فیلڈ مارشل سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات, دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور پاکستان ناروے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈ کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زوردیا.
اسحاق ڈار سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
آئی اسی پی آر کے مطابق ناروے کے وزیرخارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا، پاکستان اور ناروے کا دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
