ایران جنگ: امریکی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشی کی کوشش کرنے لگے

 

 

 

ایران کے خلاف جنگ طویل ہوگئی جس سے تنگ آکر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات متعدد اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔

امریکی میڈیا کےمطابق طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایاکہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانےکی کوشش کی جب کہ جہاز کے عملے نے متعدد اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔

رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائےضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیاگیا ہے۔

امریکا ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے: پاسداران انقلاب

دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے واقعات کی تحقیقات کرانےکا مطالبہ کیا ہےجب کہ امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پر تعینات ہیں۔

 

Back to top button