امریکا ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے: پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے امریکی ٹی وی پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایسی غلطی کی تو دنیا میں موجود امریکی فوجی اڈے قبضے میں لے لیے جائیں گے۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال امریکا کے لیے ایک بہت بڑی غلطی ثابت ہو سکتا ہے۔

محمد رضا نقدی نے کہا کہ آج کے حالات دوسری عالمی جنگ کے دور جیسے نہیں، دنیا کے عوام بیدار ہو چکے ہیں۔ دنیا میں کوئی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اگر کوئی ملک ایسا کرتا ہے تو اگلا نشانہ وہ خود ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اڈوں پر قبضہ ایرانی فوج خود کرے گی۔ ایران کو جوہری بم کی کوئی ضرورت نہیں، جبکہ امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور ہے۔

 

چاغی : دہشت گردوں کا مائننگ کمپنی پر حملہ ، 7 کان کن اغوا

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ سالوں تک بھی جاری رہی تو ایران کے پاس وافر تعداد میں میزائل موجود ہیں۔ ہمارے پاس میزائل ختم ہوئے تو ہم امریکا کے لیے مزید خطرناک ہو جائیں گے، کیونکہ امریکا کے دنیا بھر میں معاشی مفادات ہیں جنہیں آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Back to top button