جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ سے پشاور ہائی کورٹ ٹرانسفر ہونے والے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں واقع سرکاری گھر خالی کردیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سٹیٹ آفس کی جانب سے 3 جولائی کو گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کیےجانے کےبعد جسٹس بابر ستار کو گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیاتھا۔
رجسٹرار آفس کے نوٹس میں انہیں 30 روز کے اندر یعنی 3 جولائی سے ایک ماہ میں سرکاری گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ ٹرانسفر کےبعد جسٹس بابر ستار نے پشاور میں گھر نہیں لیا تھا بلکہ اسلام آباد کا گھر ہی رکھنےکا فیصلہ کیا تھا،جسٹس بابر ستار نے اپنی عدالتی چھٹیوں کےبعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کردیا۔
