بنوں چوکی حملےکی منصوبہ افغانستان میں ہوئی،معافی نہیں ملےگی ،پاکستان

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی انہیں معاف نہیں کیاجائے گا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنوں میں 9 مئی کے دہشتگرد حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید اور 4 افراد زخمی ہوئے۔
ابتدائی تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ثابت ہوا کہ بنوں چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی تھی ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بنوں حملے پر افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جبکہ پاکستان نے افغان سرزمین دہشتگردی کےلیے استعمال ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان مطابق اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی رپورٹس میں افغان سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر موجود ہے اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان سے کئی مذاکرات کئے۔لیکن افغان طالبان دہشتگرد گروہوں کیخلاف مؤثر کارروائی میں ناکام رہے، پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Back to top button