ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلا دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دےدی

 

 

 

ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو  104 رنز سے شکست دےدی۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے پانچویں دن بنگلا دیش کے 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 163  رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اذان اویس15، امام الحق 2، عبداللہ فضل 66، کپتان شان مسعود 2، سلمان علی آغا 26، سعود شکیل15 اور محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5 جب کہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

 

خیال رہے کہ نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

 

Back to top button