پاکستان ہی ایران اور امریکا کے درمیان “باضابطہ ثالث” ہے : ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے تمام ممالک کی سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے تاہم صرف پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان “باضابطہ ثالث” ہے اور اس سلسلے میں اب تک مسلسل سرگرم بھی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ امریکا کی مسلط کی گئی جنگ پر مختلف ممالک نے ایران سے رابطے کر کے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہماری امن تجاویز میں جنگ کےخاتمے،خطے میں امن، پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی اثاثوں کی بحالی جیسے نکات شامل کیےہیں۔سفارت کاری کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتے لیکن کسی بھی مذاکرات میں قومی مفادات کو ترجیح دی جائےگی۔
ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے سوا امریکا کےلیے کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے تمام ممالک کی سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے تاہم صرف پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان “باضابطہ ثالث” ہے اور اس سلسلے میں اب تک مسلسل سرگرم بھی ہے۔قطر سمیت بعض دیگر ممالک جن کے ایران اور امریکا دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،وقتاً فوقتاً ایرانی وزیرخارجہ کو اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ کرتےرہتے ہیں، لیکن باضابطہ پیغام رسانی اور ثالثی پاکستان کے ذریعے ہی جاری ہے۔
