ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے سوا امریکا کےلیے کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 14 نکاتی تجویز میں ایرانی عوام کے حقوق واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں، انہیں قبول کرنے کے سوا کوئی متبادل نہیں۔
ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں ہے۔اس کے علاوہ اختیار کی جانے والی کوئی بھی حکمتِ عملی مکمل طور پر بےنتیجہ ہوگی اور اس کا حاصل مسلسل ایک کےبعد ایک ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
ایران پر حملے کے امکانات؟ امریکی اعلیٰ عسکری و انٹیلی جنس حکام طلب
باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا جتنی زیادہ تاخیر کرےگا،اتنی ہی اس کی قیمت امریکی ٹیکس دہندگان کو ادا کرنا پڑےگی۔
قبل ازیں محمد باقر قالیباف نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ ایران ہر طرح کی صورت حال کےلیے تیار ہے،ہماری مسلح افواج کسی بھی طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیے تیار ہے۔اب تک تو دنیا بھی سمجھ چکی ہےکہ غلط حکمت عملی اور فیصلوں کے ہمیشہ غلط نتائج نکلتے ہیں،ہم ہرطرح کی صورت حال کےلیے تیار ہیں،انہیں دیکھ کر حیرت ہوگی۔
