امریکا نے جوہری آبدوز جبرالٹر پہنچادی، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

امریکا نے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز جبرالٹر پہنچادی ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق امریکا کی خفیہ اور حساس دفاعی اثاثہ سمجھی جانےوالی جوہری صلاحیت کی حامل اوہائیو کلاس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہےکہ یہ بیلسٹک میزائل آبدوز سمندر سے جوہری وار ہیڈ لےجانے والے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے امریکی دفاعی نظام کا انتہائی خفیہ اور طاقتور ہتھیار سمجھاجاتا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز کی جبرالٹر آمد نیٹو اتحادیوں کے ساتھ امریکی عزم کا اظہار ہے۔اس آبدوز کو ’بومر‘ بھی کہا جاتاہے۔
ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کے سوا امریکا کےلیے کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کےلیے ایران کی بھیجی گئی نئی تجاویز کو احمقانہ قرار دیتےہوئے مسترد کردیا ہے،امریکی صدر نے یہ بھی کہاکہ اب ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ وینٹی لیٹر پر ہے جس کی زندگی کےچند گھنٹے ہی بچے ہیں۔
