حکومت کا پنجاب ایئر کےنام سےنئی ایئرلائن لاؤنچ کرنےکا فیصلہ
حکومت پنجاب نےپنجاب ایئرکےنام سےنئی ایئرلائن لاؤنچ کرنےکا فیصلہ کرلیاہےمجوزہ ایئرلائن کی فزیبیلٹی پر کام شروع کردیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب ایئرنجی سرمایہ کاروں کےاشتراک سےلائی جائے گی،جس میں حکومت پنجاب کےبھی شیئرز ہوں گے۔
حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی،مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی بلکہ پی آئی اے کی خریداری سےمتعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اےکو خریدنے کی خبر کی تردید کی۔
وزیرنجکاری کا پی آئی اے کو اونے پونےداموں نہ بیچنے کااعلان
انھوں نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز سے نئی ایئرلائن کی قیام سے متعلق بات ہوئی تھی۔
پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا گیا ہے، پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائےگی، پنجاب ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شئیرز بھی ہوں گے۔
نوازشریف نےپنجاب کوپی آئی اے خریدنے کامشورہ دیاتھا
خیال رہےکہ گزشتہ روز نواز شریف نے امریکا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں، مریم نواز نے اس سلسلے میں اُن سے صلاح مشورہ بھی کیا ہے، مریم نےکہا ہے کہ اُس ائیرلائن کا نام ائیر پنجاب رکھا جاسکتا ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز سےکہا ہےکہ آپ پی آئی اے کو خرید بھی سکتی ہیں اور نئی ائیرلائن بھی بنا سکتی ہیں۔
امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر آج میڈیا سےگفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریداری پر غور کی جو بات کی اس پر مزید کام کا ارادہ ہے، ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ائیر لائن میسر آئےگی۔