گورنرپنجاب کاعمران خان کوآصف زرداری کی قیادت میں بیٹھنےکامشورہ

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نےپاکستان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کومشورہ دیاہےکہ وہ ہٹ دھرمی چھوڑکرصدر مملکت آصف زرداری کی قیادت میں بیٹھ جائیں توتمام معاملات بہترہوجائیں گے۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنےکہا کہ عمران خان کوبھی اپنی ہٹ دھرمی سے نکلنا پڑےگااورمیں یہ ہی مشورہ دوں گا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بیٹھ جائیں اورچیزیں ساری بہترہوجائیں گی۔
قبل ازیں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کےپہلےکانووکیشن سےخطاب کرتےہوئے سردار سلیم حیدرخان نے قومی معیشت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کےلیےتمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سےمشترکہ کوششوں کی ضرورت پرزور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کامہنگائی کی شرح میں کمی پراظہار تشکر
گورنرپنجاب نےقومی ترقی میں خواتین کےکردارکومزیدبڑھانےپرزوردیااورکہا کہ یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم میں زیادہ ترپوزیشن ہولڈرزہماری بیٹیاں ہو تی ہیں جو معاشرےمیں صنفی مساوات پیدا کرنےکےلیےحوصلہ افزا ہے۔انہوں نےطالبات پر زور دیا کہ وہ آنےوالےدنوں میں ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں نمایاں کردار ادا کرکےاپنےوالدین کوانکی جدوجہد کاصلہ دیں۔انہوں نےوالدین پربھی زوردیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کوملک کےامن اوراستحکام کےلیےاپنی کوششوں میں حصہ ڈالنے کی اجازت دیں اورانکی حوصلہ افزائی کریں۔
