بشریٰ انصاری کا خواتین پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سینیئر ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ظلم کرنے والے مردوں کےخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کردیا۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے خواتین پرتشدد، زیادتی اور ان کےقتل کےخلاف آواز بلند کردی۔انہوں نے کچھ ہفتے قبل ملتان میں شوہر کےہاتھوں قتل کی گئی ثانیہ زہرہ اور بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کی گئی ڈاکٹر سمیت دیگر واقعات کی مذمت کی۔

اداکار حمزہ سہیل اب نیٹ فلکس پر نظر آئیں گے

اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت میں خواتین، لڑکیاں اور چھوٹی بچیاں سب ہی غیر محفوظ ہیں،جنسی زیادتی اورخواتین پرظلم و ستم کےواقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔مردوں کو لگتا ہے کہ اگر وہ خواتین پرتشدد اور ظلم کریں گےتو اس سےان کی مردانگی نظر آئے گی جب کہ حقیقت تو یہ ہےکہ کمزور پرظلم کرنے والا انسان بزدل ہوتاہے۔

بشریٰ انصاری نے کہاکہ خواتین پر تشدد کےواقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہم ان مردوں کوسخت سزائیں دینا شروع نہیں کریں گےاور ان کی مردانگی ختم نہیں کریں گے۔

Back to top button