گلگت بلتستان میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے اور سفر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خطے میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے،جس سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کےباعث بند ہوگئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑرہا ہے۔

حکام نےتصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں،جب کہ راؤنڈو کے مقام پر چٹان گرنے سے بلتستان روڈ بلاک ہوگئی ہے۔

تاہم حکام نے کہاکہ سڑک کو آج (ہفتہ) تک ٹریفک کےلیے بحال کردیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ہنزہ،نگر، غذر،اسکردو، شگر اور گھانچے اضلاع میں 16 نومبر تک شدید برف باری جاری رہنےکا انتباہ دیا ہےاور رہائشیوں سے احتیاط برتنےکی اپیل کی ہے۔

شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی احتجاج کی کال پر سوالات اٹھادیے

دریں اثنا اسکردو کےڈپٹی کمشنر کےمطابق فوج نے برف سے ڈھکے دیوسائی کے میدانی علاقوں میں پھنسے 15 مسافروں کو کامیابی سے بچالیا۔

Back to top button