حزب اللہ کےاسرائیل پر راکٹ حملے، اسرائیلی شہری ہلاک

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کےراکٹ حملےمیں ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا کےمطابق لبنان سے 10 راکٹ فائر کیےگئےجس میں سےکچھ لببان کی سرحد کےقریب اسرائیلی شہر نہاریہ کے علاقےمعالوت میں گرے۔

صیہونی میڈیا کےمطابق حزب اللہ کےراکٹ حملےمیں ہلاک 27 سالہ شہری برین دیرکتورکی لاش ایک گراؤنڈ سےملی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی مغویوں کی رہائی کے لیے لاکھوں ڈالرکی پیشکش

اسرائیلی میڈیا کےمطابق حزب اللہ کےحملےمیں یہ نہاریہ میں گزشتہ ایک ماہ کےاندر ہونے والی چوتھی اوراکتوبر 2023 سے شروع ہونےوالی جنگ میں 48 ویں شہری ہلاکت ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر حزب اللہ کی جانب سےفائر کیے گئےمیزائلوں کی ویڈیوز بیھ زیر گردش ہیں جس میں سےکم از کم 3 میزائلوں کو اسرائیل کےفضائی دفاعی نظام کےذریعے تباہ ہوتےبھی دیکھاجا سکتا ہے۔

Back to top button