اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نئے الیکشن ٹریبونل کو آئندہ سماعت تک کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا۔عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر ٹربیونلز تبدیل کیے؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹربیونلز نے پراسیجر فالو نہیں کیا تھا جس پر اسے تبدیل کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ کیا ٹرانسفر کی نئی مثال قائم کررہے ہیں؟ اگر تعصب ہے تو وہ بتائیں ورنہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے آپ تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کریں۔
عدت نکاح کیس: عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت تک نئے الیکشن ٹریبونل کارروائی سے روک دیا۔