وائس میچنگ ٹیسٹ: صنم جاوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا
9مئی کے مقدمات میں قید رہنما تحریک انصاف صنم جاوید کو وائس میچنگ ٹیسٹ سے متعلق سماعت کےلیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔
سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم جے آئی ٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وائس ریکارڈنگ میچنگ کےلیے اسلام آباد بھجوائی جائے گی۔ سماعت کے دوران صنم جاوید نے عدالت سے کہا کہ عدالت میں پیشی سے پہلے مقدمے کے بارے میں بتایا جائے عورت ہونے کے ناطے سورج غروب ہونے سے قبل جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے عمل درآمد ک لیے پولیس کو حکم جاری کردیا۔