سلہٹ ٹیسٹ : بنگلادیش نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دےکر سیریز 2-0 سے جیت لی۔
سلہٹ بنگلادیش میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اذان اویس 21، عبداللہ فضل 6 ، بابر اعظم 47 ، سعود شکیل 6، کپتان شان مسعود 71، سلمان علی آغا 71، محمد رضوان 94 ، ساجد خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا 2 اور تیج الاسلام نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلا دیش دوسری اننگز
ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف 390 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کےلیے 437 رنز کا ہدف ملا۔
بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں محمود الحسن جوئے 52، مومن الحق 30، مشفق الرحیم 137، لٹن داس 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی 2، ساجد خان 3 اور خرم شہزاد نے 4 وختیں حاصل کیں۔
پاکستان پہلی اننگز
بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 232 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اذان اویس 13 ، عبداللہ فضل 9 ، کپتان شان مسعود 21 ،سعود شکیل 8، بابر اعظم 68، سلمان علی آغا 21 ، محمد رضوان 13 ، حسن علی 18 ، خرم شہزاد 10 اور ساجد خان 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے دو دو جب کہ ناہید رانا اور تیج الاسلام نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلا دیش پہلی اننگز
بنگلا دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں تنزید حسن 26، مومن الحق 22، کپتان نجم الحسن شنتو 29، مشفق الرحیم 23 اور لٹن داس 126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی 2، محمد عباس 3 اور خرم شہزاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
دوسرے ٹیسٹ کےلیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔
