’ہیرامنڈی‘ پر تنقید برداشت کی،شرمین سیگل

بھارتی اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ ہیرامنڈی ٹرولز سے دماغی صحت متاثر نہیں ہوئی۔

شرمین سیگل نے ’ہیرامنڈی‘ میں عالم زیب کا کردار نبھایا، انہیں اس کی ریلیز کے بعد سے تنقید کا سامنا ہے۔

شرمین سیگل ہیرامنڈی کے میکر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں، شو میں ان کی پرفارمنس کو لوگوں نے مایوس کن قرار دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کےلیے قواعد میں ترمیم کا حکم

 

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے جب ٹرولنگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس سے میری دماغی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ صرف منفی ہی نہیں بلکہ مثبت باتیں بھی کہتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں ایسے پروفیشن سے تعلق رکھتی ہوں، لوگ میرے کام پر مختلف ردعمل دیں گے۔

Back to top button