روہت شرما  کاشائقین کرکٹ سے بڑی امیدنہ لگانے کامشورہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ شائقین ٹی20 ورلڈکپ میں ہم سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرح بڑے اسکور کی امید نہ رکھیں۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنے پہلے معرکے سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیویارک میں پچ کی کنڈیشنز کو دیکھ کر لگتا ہے ان میچز بلےبازوں کے لیے چیلنجنگ ہوں گے۔

صحافی عمران ریاض کو حج پر جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا

 

انہوں نے کہا کہ بھارتی شائقین ٹی20 ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے میچز میں ہم سے آئی پی ایل کی طرح بڑے اسکور کی امید نہ رکھیں، انہوں نے اپنے بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’ہم آئی پی ایل کھیل کر آرہے ہیں، جہاں ہم نے بڑے بڑے اسکور کیے لیکن یہاں صورتحال مختلف دکھائی دے رہی ہے‘۔

Back to top button