سٹاک مارکیٹ میں 58ارب1کروڑ73لاکھ ڈوب گئے

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 58ارب 1کروڑ73لاکھ سے زائد روپے ڈوب گئے۔

بجٹ میں ممکنہ سخت اقدامات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکس چینج بدھ کو تیسرے دن بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے زیر اثر رہی۔

پنجاب کابینہ کااجلاس 13جون کو طلب

 

 کاروبار کا آغاز اگرچہ 91 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن وقفے وقفے سے سرمائے کے انخلا سے اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب ہوگئے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 447.22 پوائنٹس کی کمی سے 74219.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 139.37 پوائنٹس کی کمی سے 23779.35 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 542.71 پوائنٹس کی کمی سے 122822.05 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 181.20 پوائنٹس کی کمی سے 34166.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Back to top button