سونےکی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ،4لاکھ سے بھی تجاوزکرگئی۔

آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کابھاؤ 3500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگیا۔10  گرام سونے کی قیمت  3001 روپے بڑھ کر  3لاکھ 51 ہزار  474 روپے  ہوگئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 3890 ڈالر فی اونس ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ سونے کی قیمت عالمی منڈی میں معاشی استحکام اور سیاسی تنازعات میں اضافے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، کیونکہ سرمایہ کار بحران کے وقت میں سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں، جس سے اس کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑے ممالک کے سینٹرل بینکس بھی اپنی معیشتوں کو مستحکم کرنے کے لیے سونا خرید رہے ہیں، جس سے سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!