سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا: عظمیٰ بخاری

 

 

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، پیپلز پارٹی پرفارمنس کا مقابلہ کرے لیکن الزام تراشی نہ کرے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو کیوں نہیں لیں گے لیکن آپ نے سیاست شروع کردی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے، پنجاب کے انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے،ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔

مریم نواز کا مری کے لیے ٹرین اور مفت گرین لائن بس سروس کا اعلان

صوبائی وزیرا طلاعات کا کہنا تھاکہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا، پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سےخوف آتا ہے،پرفارمنس کا مقابلہ کریں لیکن الزام تراشی نہ کریں۔

 

Back to top button