فلسطینیوں کے ساتھ تاریخی ناانصافی ہو رہی ہے : روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی نا انصافی ہورہی ہے جسے اب درست کرنے کا موقع آگیا ہے۔
قازان میں منعقد کردہ ’’برکس‘‘ کےسربراہی اجلاس میں روسی صدر پوٹن نےکہا کہ جب تک فلسطینیوں کےساتھ برسوں سے جاری نا انصافی ختم نہیں کی جاتی تب تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
روسی صدر نے اسرائیل کا نام لیےبغیر کہاکہ منصفانہ عالمی نظام کو دنیا کی ان طاقتوں کی طرف سے روکاجا رہا ہے جو ہر چیز پر قبضے کی منطق کےساتھ سوچنے اور عمل کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔
صدر پوٹن نےکہا کہ غزہ میں 40 ہزار سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنی جگہ موجود ہےاور اب جنگ کا پھیلاؤ لبنان تک بڑھا دیاگیا ہے۔
حزب اللہ کا 70 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنےکا دعویٰ
روسی صدر نے کہاکہ غزہ، ایران ور لبنان میں جنگی صورت حال ایک دوسرے سے جڑےہیں جس نے پورے مشرق وسطیٰ کو خوفناک جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔
یاد رہےکہ روس کی وفاقی ریاست تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں برکس کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس میں چین کےصدر سمیت دیگر 9 رکن ممالک کے سربراہان یا نمائندےشریک ہیں۔
