حزب اللہ کا 70 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنےکا دعویٰ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےایک ہفتے کےدوران70اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکےمطابق حزب اللہ نےایک بارپھروسطی اسرائیل پر میزائل حملے کیے۔

دوسری جانب اسرائیل نےلبنانی دارالحکومت بیروت پرشدید بمباری کی اور17 فضائی حملے کردیے۔اس دوران بغیر پیشگی وارننگ6عمارتیں بم مارکرملبےکا ڈھیر بنادی گئیں۔

ادھر شامی دارالحکومت دمشق کےمرکز میں ایک عمارت پربھی اسرائیل نےحملہ کیا ہے۔

 غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید42 فلسطینی شہیدہوگئے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں الیمن اسپتال کےقریب ڈرون حملہ کرکےپولیس سربراہ کو بھی شہید کردیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونےوالےفلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ48 گھنٹوں کےدوران لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 3 مقامی کمانڈرزاور70 کارکنوں کو شہید کرنےکادعویٰ کیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سےجاری کیے گئےبیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ48گھنٹوں کےدوران لبنان پرجاری شدید بمباری کے دوران حزب اللہ کے 3کمانڈرزکو شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کےمطابق بمباری کےدوران شہیدہونیوالے کمانڈرز جنوبی لبنان کے علاقوں میں تعینات تھے، تینوں کمانڈرز اسرائیلی شہریوں پر متعدد راکٹ اور میزائل حملوں کےذمہ دار تھے۔

 اسرائیلی فوج نے گزشتہ2 روز میں جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں حزب اللہ کے تقریباً 70 کارکن شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم حزب اللہ نےاپنےکمانڈرز کی شہادت پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Back to top button