چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا عدالت عظمیٰ کے اعلیٰ ترین جج کی حیثیت سے آج آخری دن ہےاور ان کی ریٹائرمنٹ کےحوالے سے فل کورٹ ریفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔
فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر ایک میں ساڑھے دس بجے شروع ہوا جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کےدیگر ججز شریک ہیں۔
سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ رخصت پر ہونےکی وجہ سے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ جسٹس ملک شہزاد، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک بھی ریفرنس میں شریک نہیں ہیں۔
۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےعدالتی کیریئر کےتاریخی فیصلے
جسٹس یحییٰ آفریدی26اکتوبرکوچیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سےصدر مملکت آصف علی زرداری سےحلف لیں گےاورحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں11بجے منعقد ہوگی۔