اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس 90 ہزار کی سطح عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانےکا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کےبعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کےمطابق آخری کاروباری روز صبح 9 بج کر 34 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 683 پوائنٹس یا 0.77 فیصد بڑھ کر نئی بلند ترین سطح 89 ہزار 629 پرپہنچ گیا۔
چیئرمین ایف بی آر کا ملک بھر میں 50 فیصد غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کا انکشاف
تھوڑی دیربعد ہی تقریباً 9 بج کر 57 منٹ پر انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس یا 1.25 فیصد اضافے کےبعد 90 ہزار کا سنگل میل بھی عبور کرگیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 751 پوائنٹس اضافے کےبعد تاریخ میں پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔
رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی، جس کےبعد سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔